ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمبوڈیا میں تمباکو کے استعمال سے ہر سال 15 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں: ڈبلیو ایچ او

کمبوڈیا میں تمباکو کے استعمال سے ہر سال 15 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں: ڈبلیو ایچ او

Wed, 01 Jun 2022 13:32:00    S.O. News Service

پنوم پن، یکم جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کمبوڈیا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نمائندہ لی ایلانا نے بدھ کو کہا کہ تمباکو سے متعلق بیماریوں سے کمبوڈیا میں ہر سال 15000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوتے ہیں اور یہاں کے ماحولیات پر تمباکو صنعت کے مضر اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لی ایلانا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ تمباکو دنیا بھر میں ہر سال 80 لاکھ افراد کی جان لے لیتا ہے، جن میں سے 15 ہزار سے زائد لوگ کمبوڈیا کے رہائشی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے 31 مئی کو تمباکو کے عالمی دن کے موقع پر ایک ریلیز میں کہا کہ تمباکو سے پاک ماحول کمبوڈیا میں سیاحت کو فروغ دیتا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں تقریباً 16.80 لاکھ لوگ تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔


Share: